بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا


”میں اپنے کالج کے دنوں میں بشریٰ انصاری کے میگزین کٹ آؤٹس اپنے پاس رکھا کرتا تھا۔ میں باقاعدگی سے پی ٹی وی اسلام آباد بھی جاتا تھا کیونکہ وہ وہاں کام کرتی تھیں، مگر اس وقت وہ اپنی زندگی میں مصروف تھیں اور کبھی میری طرف توجہ نہیں گئی۔ جب میں انہیں پہلی بار قریب سے دیکھنے آیا تو میں بس ان کے سحر میں کھو گیا تھا۔ وہی میری پہلی باقاعدہ ملاقات تھی۔“ پاکستان کی سینئر اور مقبول اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ انکشافات کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے دوسرے شوہر، ہدایتکار اقبال حسین کے ساتھ مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے اپنی محبت اور ماضی کی کہانیوں پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران اقبال حسین نے پہلی بار انکشاف کیا کہ وہ بشریٰ انصاری کو اپنے کالج کے زمانے سے پسند کرتے تھے اور ان کے مداح تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کے رسالوں سے کٹ آؤٹس سنبھال کر رکھتے تھے اور خاص طور پر انہیں دیکھنے کے لیے پی ٹی وی اسلام آباد کے چکر لگاتے تھے، لیکن اس وقت بشریٰ انصاری اپنی مصروف پروفیشنل زندگی میں ان سے بے خبر تھیں۔ دوسری جانب بشریٰ انصاری نے بھی اس ملاقات سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کر رہی تھیں، جس میں ایک کالج عمر کا نوجوان بھی شریک ہوا تھا، جو بعد میں اقبال حسین ہی ثابت ہوا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے اس وقت ان کے انداز اور بالوں کا بھی ذکر کیا، تاہم وہ اس وقت ان سے زیادہ متاثر نہیں ہوئیں۔ دونوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ یہ تعلق ایک ایسے رشتے میں بدل گیا جس کا تصور ابتدائی دنوں میں نہیں تھا، اور آج وہ اپنی نئی زندگی میں خوش ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی