یورپ میں ندا یاسر کی سائیکل سواری کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی


ندا یاسر کی یورپ میں چھٹیاں گزارنے کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کسی نے ان کے پُراعتماد انداز کو سراہا تو کسی نے ان کے لباس اور طرزِ زندگی پر تنقید کی۔ پاکستانی مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر ان دنوں اپنے بیٹے بلالج کے ہمراہ یورپ کے سفر پر ہیں۔ وہ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں وقت گزار رہی ہیں اور اپنے سفر کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر سائیکل چلاتی اور خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں ندا یاسر کو پُرسکون ماحول میں گھومتے اور سفر کے تجربے سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو مختلف گروپوں میں تقسیم نظر آئے۔ بعض افراد نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اور ندا یاسر صرف اپنے سفر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے لباس اور حالیہ حج کے تناظر میں سوالات بھی اٹھائے۔ View this post on Instagram A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official) ندا یاسر ماضی میں بھی اپنی گفتگو، دلچسپ اندازِ میزبانی اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنتی رہی ہیں۔ اس بار بھی ان کی ایک مختصر سی ویڈیو نے مداحوں اور ناقدین دونوں کو اظہارِ رائے کا موقع دے دیا، جس کے باعث یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی