سشمیتا سین گولڈ ڈگر نہیں ایک ہیرے جیسی شخصیت ہیں، للت مودی


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو "گولڈ ڈگر" کہنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خودمختار اور کامیاب خاتون ہیں جن کا ان کے مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ حالیہ انٹرویو میں للت مودی نے اپنے سابقہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سشمیتا سین نہ صرف مالی طور پر خودمختار ہیں بلکہ متعدد مواقع پر وہ خود اخراجات برداشت کرتی تھیں۔ للت مودی نے مزید کہا کہ سشمیتا سین نے اپنی محنت سے مقام اور دولت حاصل کی ہے اس لیے انہیں ’گولڈ ڈگر‘ کہنا سراسر غلط ہے۔للت مودی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو کوئی لقب دینا ہے تو "ڈائمنڈ ڈگر میں تھا" جبکہ سشمیتا سین ایک ہیرے جیسی شخصیت ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022 میں انہوں نے اپنے تعلقات کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد اس معاملے پر کافی بحث شروع ہوگئی تھی، تاہم انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ سابق آئی پی ایل چیئرمین نے سشمیتا سین کو اپنی زندگی کی ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ان کی اچھی دوست ہیں اور سنگل مدر کے طور پر اپنی بیٹیوں رینی اور علیشا کی پرورش قابلِ تعریف ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں دونوں کے تعلقات سامنے آنے کے بعد سشمیتا سین نے بھی ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں قیمتی چیزوں کی مالک ہیں اور اپنی دولت خود کماتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی