بچپن کی یادیں تازہ کرنے اسکول پہنچ گئے، دانش تیمور کی چوکیدار کے ساتھ تصویر نے دل جیت لیے


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہونے والے دانش تیمور نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے ایک ایسے سفر پر ساتھ لے گئے جس نے ہر کسی کو ماضی کی حسین یادوں میں کھو جانے پر مجبور کر دیا۔ شہرت، کامیابی اور سپر اسٹارڈم حاصل کرنے کے بعد دانش تیمور نے اپنے پرانے اسکول کا رخ کیا، وہی اسکول جہاں کبھی وہ ایک بے فکر طالب علم کی حیثیت سے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارا کرتے تھے۔ اسکول پہنچتے ہی اداکار کے چہرے پر خوشی اور جذبات واضح نظر آئے، جیسے برسوں پرانی یادیں ایک بار پھر زندہ ہوگئی ہوں۔ دانش تیمور نے اپنے مداحوں کو اسکول کی عمارت دکھائی اور ان جگہوں کی سیر بھی کروائی جہاں ان کے بچپن اور طالب علمی کے بے شمار لمحے محفوظ ہیں۔ انہوں نے راہداریوں، کلاس رومز اور اسکول کے مختلف حصوں کو دیکھتے ہوئے پرانی باتیں یاد کیں۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ کن راستوں پر دوڑتے تھے اور اسکول کی کینٹین میں گزرے لمحات آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہیں۔ اس وقت گرمیوں کی تعطیلات ہونے کے باعث اسکول میں طلبہ موجود نہیں تھے، تاہم اس دورے کو مزید خاص اس وقت بنا دیا جب دانش تیمور کی ملاقات اپنے پرانے استاد اور ولی بھائی سے ہوئی، جو آج بھی اسی تعلیمی ادارے سے وابستہ ہیں۔ برسوں بعد ہونے والی یہ ملاقات اداکار کے لیے نہایت جذباتی اور خوشگوار ثابت ہوئی۔ دانش تیمور کی جانب سے شیئر کی گئی یہ یادگار جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ مداحوں نے نہ صرف ان کے اس انداز کو سراہا بلکہ ان کے سفر کو محنت، لگن اور کامیابی کی خوبصورت مثال بھی قرار دیا۔ بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ماضی کو یاد رکھنا اور اپنی جڑوں سے جڑے رہنا ہی انسان کی اصل عظمت ہوتی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Danish Taimoor (@danishtaimoor16) مداحوں کے مطابق دانش تیمور کی یہ ویڈیو صرف ایک اسکول وزٹ نہیں تھی بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی تھی کہ ہر کامیاب انسان کی زندگی میں ایک ایسا مقام ضرور ہوتا ہے جہاں سے اس کے خوابوں کا سفر شروع ہوتا ہے، اور دانش تیمور آج بھی اپنی اسی شروعات کو محبت اور احترام کے ساتھ یاد رکھتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے پر اداکارہ ماہرہ خان شدید برہم

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

نجی لمحات کی نمائش پر مصنفہ کی فضا علی اور مومنہ اقبال پر تنقید

شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

فلک شبیر کی مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوڈ سے متعلق درخواست

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج

بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

شادی کے بعد کام نہیں کروں گی، فضیلہ قیصر نے شادی کے لئے رکھی گئی شرائط بیان کردیں

ابرار الحق کا جواد احمد اور اقرار الحسن پر سیاسی طنز

رنویر سنگھ کے بائیکاٹ کا اعلان جو یونین نے قانونی نوٹس ملنے پر واپس لے لیا: ڈان تھری پر تنازع آخر ہے کیا؟

کردار سے نفرت ہے لیکن اداکاری شاندار کی، شرمیلا ٹیگور کا شہزاد نواز کے لیے پیغام

میرے 5 بچے ہیں، سارہ چوہدری پہلی بار نجی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق بول پڑیں

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع

بالی وڈ اداکار عامر خان تیسری شادی کب کریں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

دلہن بنی مومنہ اقبال کی مبینہ سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی